سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سربراہ اکھلیش یادو نے میڈیا کو حلف ناموں کی کاپی دکھائی اور کہا کہ 18 ہزار لوگوں کو ووٹ دینے سے روکا گیا اور ان کے نام فہرست سے خارج کر دیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد حلف نامے دیے اور ای میل بھی بھیجے لیکن انتظامیہ دباؤ ڈال رہی ہے۔
اکھلیش یادو نے مزید کہا، ’’اتر پردیش میں ضمنی انتخابات کے دوران ووٹوں کی ‘ڈکیتی’ ہوئی اور پولیس نے اس میں مدد کی۔ ہمارے پاس حلف نامے موجود ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن کارروائی کرے تو ایک ووٹ بھی ضائع نہیں ہوگا۔‘‘