
ایس پی صدر نے کہا، ’’بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے دیے گئے آئینی حقوق کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ بی ایل او وجے ورما کی موت اسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔‘‘ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے یہ طرزِ عمل نہیں بدلا تو سماجوادی پارٹی بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔
اکھلیش نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ضمنی انتخابات کے دوران ای سی خاموش بیٹھا رہا، بوتھ لوٹے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہیں مگر کارروائی نہیں ہوئی۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اپنی شکست کے بعد مسلسل بوکھلاہٹ میں ہے اور ووٹ کٹوتی کی حکمت عملی اپنا رہی ہے۔






