اکھلیش نے نوجوانوں کے لیے یوپی حکومت سے مانگا نئے سال کا تحفہ، کانسٹیبل بھرتی میں عمر کی حد بڑھانے کا مطالبہ

AhmadJunaidJ&K News urduJanuary 1, 2026364 Views


واضح رہے کہ یوپی پولیس ریکروٹمنٹ اینڈ پروموشن بورڈ نے حال ہی میں کانسٹیبل کی 32,679 آسامیوں پر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق مرد امیدواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 22 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے یہ حد 25 سال رکھی گئی ہے۔ مرد امیدواروں کی عمر کی حد کم کیے جانے پر مختلف حلقوں میں شدید ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

کانسٹیبل بھرتی کے خواہش مند امیدواروں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھرتیوں میں بار بار تاخیر کے باعث وہ عمر کی حد عبور کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے اب درخواست دینے سے محروم ہیں۔ اسی پس منظر میں سیاسی اور سماجی سطح پر عمر کی حد میں اضافے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...