اپوزیشن کا ہردیپ سنگھ پوری کے استعفے کا مطالبہ، لوک سبھا کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 13, 2026359 Views


پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے میں ایوان کے اندر اور باہر زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ جمعہ کے روز بھی کارروائی کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے استعفے کا مطالبہ اٹھایا۔

اپوزیشن جماعتوں، بالخصوص کانگریس اور چند دیگر پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ نے ایپسٹین فائل سے جڑے معاملے کو لے کر پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دروازہ کے قریب جمع ہو کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ’ہردیپ پوری استعفیٰ دو‘ کے نعرے لگائے اور اپنے ہاتھوں میں ایک بڑا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر جیفری ایپسٹین اور ہردیپ سنگھ پوری کی تصاویر آویزاں تھیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...