اوم برلا کی صدارت میں کل جماعتی اجلاس، پیر سے پارلیمنٹ کی کارروائی بلارخنہ چلانے پر اتفاق، پہلگام اور آپریشن سندور پر بحث متوقع

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 25, 2025369 Views


نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے ہفتے کے دوران ایوان کی کارروائی مختلف امور پر اپوزیشن کے احتجاج کے باعث کئی مواقع پر متاثر ہوئی، تاہم جمعہ کو اسپیکر اوم برلا کی صدارت میں بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں پیر سے پارلیمنٹ کی کارروائی کو بلارخنہ چلانے پر اتفاق رائے ہوا۔

اجلاس میں پہلگام دہشت گرد حملے اور آپریشن سندور جیسے حساس موضوعات پر خصوصی بحث کی منظوری دی گئی، جو اپوزیشن کی طرف سے بارہا مطالبہ کیے گئے اہم نکات تھے۔ کانگریس کے چیف وہپ کوڈیکونیل سُریش نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر نے تمام جماعتوں کی بات سن کر ان معاملات پر باضابطہ بحث کی اجازت دی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...