انگلینڈ نے ہندوستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، ڈکیٹ نے طوفانی سنچری لگائی

AhmadJunaidJ&K News urduJune 25, 2025359 Views


لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان کے 371 رنز کے ہدف کا تعاقب انگلینڈ نے بین ڈکیٹ اور کراؤلی کے بعد روٹ کی قابل ستائش اننگز کی بنیاد پر آسانی سے کر لیا۔ بمراہ، سراج اور جڈیجا جیسے تجربہ کاروں سے مزین ہندوستانی بؤلنگ اٹیک پورے میچ میں وکٹوں کے لیے ترستا رہا۔ بالآخر، میزبان ٹیم اب 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کے سامنے 371 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میچ میں ہندوستان کی پہلی اننگز 471 اور انگلینڈ کی پہلی اننگز 465 رنز تک محدود رہی۔ یعنی پہلی اننگز کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم کو 6 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ اس کے بعد ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں 364 رنز بنائے۔ جس کے بعد انگلینڈ کو 371 رنز کا ہدف ملا۔ جس کا پیچھا انگلینڈ نے کیا۔ ڈکیٹ نے 149 رنز بنائے اور کراؤلی کے بلے سے 65 رنز آئے۔ ساتھ ہی روٹ نے بھی ناقابل شکست ففٹی اسکور کی۔

ہندوستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں رشبھ پنت نے طوفانی سنچری لگائی۔ رشبھ نے 140 گیندوں میں 15 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 118 رنز بنائے۔ اوپنر کے ایل راہل نے بھی یادگار سنچری اننگز کھیلی۔ راہول نے 247 گیندوں میں 137 رنز بنائے جس میں 18 چوکے شامل تھے۔ تاہم ان دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت نے 31 رنز پر آخری 5 وکٹیں گنوا دیں۔ انگلش فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس اور جوش ٹونگو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...