
قابل ذکر ہے ک بدھ کو خام تیل کی قیمتیں 16 فیصد تک گر کر 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئیں۔ یہ گراوٹ تب آئی جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا اور ایران اس معاہدہ کے تحت ’آبنائے ہرمز‘ کو کھولنے پر راضی ہو گیا۔ اس کے باجود شپنگ سروسز کو مکمل طور سے بحال ہونے میں ابھی وقت لگے گا، کیونکہ خلیج فارس میں 800 سے زائد جہاز پھنسے ہوئے ہیں۔ پوری دنیا میں ایئرلائنس جنگ شروع ہونے کے بعد سے جیٹ فیول کی قیمتوں میں دوگنی سے بھی زیادہ اضافے سے دوچار ہیں اور کچھ علاقوں میں سپلائی کی کمی کے خطرے نے کچھ ایئرلائنس کو اپنی خدمات کم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔






