انڈمان میں محسوس کیا گیا زلزلہ کا تیز جھٹکا، 3 گھنٹے میں 3 بار ڈولی زمین، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.7 درج

AhmadJunaidJ&K News urduJune 30, 2025359 Views


پیر کی صبح انڈمان سمندر میں پہلا زلزلہ 10.09 بجے محسوس کیا گیا۔ این سی ایس کے مطابق اس کی شدت 4.7 درج کی گئی۔ یہ زلزلہ سمندر کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئیزلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

انڈمان سمندر میں پیر کے روز زمین 3 بار ڈولی، اور یہ تینوں زلزلے محض 3 گھنٹے کے اندر محسوس کیے گئے۔ لگاتار آئے ان زلزلوں کے جھٹکوں سے مقامی لوگوں میں دہشت کی لہر پھیل گئی۔ نیشنل سنٹر فار سسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق سب سے تیز جھٹکا دوپہر 12.06 بجے محسوس کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر پیمانے پر 4.7 درج کی گئی۔ لگاتار آ رہے زلزلہ کے جھٹکوں نے علاقے کی حساسیت کو ایک بار پھر ظاہر کر دیا ہے۔

پیر کی صبح انڈمان سمندر میں پہلا زلزلہ 10.09 بجے آیا۔ این سی ایس کے مطابق اس کی شدت 4.7 ہی درج کی گئی۔ یہ زلزلہ سمندر کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلہ کا مرکز 9.43 ڈگری شمالی عرض البلد اور 94.17 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔ مقامی لوگوں نے اس زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے، اس سے کسی نقصان کی خبر بھی نہیں ملی ہے۔ دوسرا جھٹکا تقریباً ایک گھنٹہ بعد 11.22 بجے آیا۔ اس کی شدت 4.6 درج کی گئی۔ زلزلہ سمندر میں ہی 10 کلومیٹر کی گہرائی میں محسوس کیا گیا۔ اس کا مرکز 9.45 ڈگری شمالی عرض البلد اور 93.93 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔ لگاتار دو جھٹکوں سے لوگ الرٹ ہو گئے۔

دوپہر 12.06 بجے تیسرا زلزلہ آیا۔ اس کی شدت بھی ریکٹر اسکیل پر 4.7 ہی درج کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز پھر سے انڈما سمندر میں ہی 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ این سی ایس نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کی ہے۔ لگاتار تین زلزلوں سے انتظامیہ بھی الرٹ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل 25 جون کو بھی انڈما سمندر میں زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت 4.2 درج کی گئی تھی اور گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ لگاتار زلزلہ آنے سے یہ ظاہر ہو چکا ہے کہ علاقے میں ٹیکٹونک پلیٹس میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...