نئی دہلی: مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیل کمپنی اوریگن میں 500 سے زائد ملازمین کو نکالنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کا صدر دفتر سانتا کلارا، کیلیفورنیا میں واقع ہے۔ اگرچہ کمپنی نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے اوریگن میں واقع ’’الوہا‘‘ اور ’’ہلز بورو‘‘ دفاتر سے جلد ہی 500 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔ یہ عمل 15 جولائی سے شروع ہونے کی توقع ہے۔
’پورٹ لینڈ بزنس جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لپ-بو تان نے عہدہ سنبھالا۔ وہ پیٹرک پال گیل سنگر کی جگہ انٹیل کے سی ای او بنے ہیں۔ لپ-بو تان کے انٹیل کارپوریشن میں آنے کے بعد کمپنی نے اپنے ’’الٹیرا پروگرام ایبل چپس یونٹ‘‘ میں بڑے حصے کی فروخت کا اہم فیصلہ کیا۔
الٹیرا چپس بنیادی طور پر وائرلیس کمیونیکیشن، ویڈیو نگرانی، اور طبی آلات کے مارکیٹوں میں استعمال کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔ ملازمین کی برطرفی کا یہ اقدام گزشتہ سہ ماہی انٹیل کی کارکردگی میں مسلسل گراوٹ کے بعد سامنے آیا ہے کیونکہ تان کی اس حکمت عملی کا مقصد کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔