انصاف کے لیے ہری اوم والمیکی کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہوں، یوپی حکومت فوری کارروائی کرے: راہل گاندھی

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 17, 2025363 Views


راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’انصاف کو قید یا نظر بند نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو چاہیے کہ وہ متاثرہ خاندان پر دباؤ ختم کرے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلائے۔ میں ہری اوم والمیکی کے اہل خانہ اور ملک کے ہر مظلوم، محروم اور کمزور شہری کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں۔ یہ جدوجہد صرف ہری اوم کے لیے نہیں بلکہ ہر اس آواز کے لیے ہے جو ظلم کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے۔‘‘

کانگریس کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں ایک جذباتی لمحے میں ہری اوم والمیکی کی والدہ راہل گاندھی کے ہاتھ پر اپنی پیشانی ٹکائے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، جو اہل خانہ کی دلی کیفیت اور تعزیتی ماحول کو ظاہر کرتی ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...