انتظامات کے پیش نظر دہلی ایئرپورٹ پر میٹنگ کا انعقاد

AhmadJunaidJ&K News urduApril 1, 2026358 Views


دہلی ریاستی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ 18 اپریل سے 20 مئی تک 54 پروازوں سے تقریباً 21100 عازمین کی روانگی ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>پولیس افسران اور دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں (فائل تصویر)</p></div><div class="paragraphs"><p>پولیس افسران اور دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں (فائل تصویر)</p></div>

i

user

نئی دہلی: حج 2026  کے لیے دہلی امبارکیشن سے پروازوں کا سلسلہ آئندہ 18 اپریل سے شروع ہو رہا ہے اور 20 مئی تک جاری رہے گا۔ اس درمیان عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر نے کے لیے مختلف سطحوں پر کام کیے جا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی صدارت میں ایک اہم انتظامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں دہلی ایئرپورٹ اتھارٹی، دہلی پولیس، سی آئی ایس ایف، امیگریشن اور کسٹم وغیرہ محکموں کے افسران کے علاوہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیو افسر محسن علی، حج کمیٹی آف انڈیا لائزن افسر سلطان احمد بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں عازمین کی روانگی اور واپسی کے متعلق کئی اہم فیصلے لیے گیے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عازمین حج اور ان کو روانہ کرنے کے لیے آنے والے احباب و متعلقین کو کسی طرح کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح ہو کہ اس سال سعودی ایئرلائن کی مجموعی طور پر 54 پروازوں سے ریاست دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف صوبوں کے تقریباً 21100 عازمین حج مقدس سفر حج کے لیے مدینہ منورہ اور جدہ کے راستے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

اس سال دہلی امبارکیشن سے سفر حج کے لیے پہلے مرحلہ کی 31 پروازوں سے 12240 عازمین حج مدینہ منورہ کے لیے جبکہ دوسرے مرحلہ کی 23 پروازوں سے 8860 عازمین حج مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان میں ریاست دہلی کے عازمین کی تعداد 3196 ہے۔ اس سال پہلی دفعہ شروع ہونے والے قلیل مدتی حج پر جانے والے عازمین کے لیے 19 اور 20 مئی کو روانہ ہو نے والی 5 پروازوں سے تقریباً 2000 عازمین 20 روزہ قلیل مدتی حج کے لیے روانہ ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...