انتخاب کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ایکشن میں الیکشن کمیشن، مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری ہٹائے گئے

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 16, 2026358 Views


الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ایک خط میں کہا کہ 1993 بیچ کے آئی اے ایس افسر دشینت ناریالا کو مغربی بنگال کا نیا چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئیالیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی

i

user

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری نندنی چکرورتی اور ہوم سکریٹری جگدیش پرساد مینا کو ہٹا دیا۔ نندنی چکرورتی کی جگہ دشینت ناریالا کو نیا چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سنگمترا گھوش کو نئی ہوم سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کمیشن نے براہ راست 7 اے ای آر او افسران کو بھی معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ایک خط میں کہا کہ 1993 بیچ کے آئی اے ایس افسر دشینت ناریالا کو مغربی بنگال کا نیا چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ 1997 بیچ کی آئی اے ایس افسر سنگمترا گھوش کو مغربی بنگال کے ہوم اور پہاڑی معاملے کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے ان احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے اور ان افسران کی شمولیت کی رپورٹ پیر (16 مارچ) کو دوپہر 3 بجے تک بھیجی جائے۔ کمیشن نے یہ بھی کہا کہ جن افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے انہیں انتخاب سے متعلق کسی بھی عہدہ پر اس وقت تک تعینات نہیں کیا جائے گا جب تک انتخاب مکمل نہیں ہو جاتے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے دوران کئی معاملات کی نشاندہی کی تھی، جن میں چیف سکریٹری نندنی چکرورتی کے ذریعہ گزشتہ چند مہینوں میں عدم تعمیل کے  معاملے شامل تھے۔ اس میں 4 انتخابی افسران 2 ای آر او اور 2 اے ای آر او کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرانے کی کارروائی شامل تھی۔ اس کے علاوہ بشیر ہاٹ بی ڈی او کی سماعت میں بے ضابطگیاں، ریاستی انتظامیہ کی جانب سے تاخیر اور 3 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ بھی شامل تھا۔ نندنی چکرورتی کو فروری میں ای سی آئی کے ذریعہ سمن بھی جاری کیا گیا تھا۔ اتوار کو الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب 23 اپریل اور 29 اپریل کو 2 مرحلوں میں ہوں گے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...