انتخابی موسم میں نتیش حکومت کا اعلان، خواتین کو سرکاری نوکریوں میں دیا جائے گا 35 فیصد ریزرویشن

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 8, 2025358 Views


بہار اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خواتین اور نوجوانوں کو لے کر دو فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ پہلا فیصلہ خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کا ہے، جب کہ دوسرا فیصلہ بہار یوتھ کمیشن کے قیام سے متعلق ہے۔ ان فیصلوں کو ریاستی حکومت کی انتخابی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کیا کہ بہار کی مقامی خواتین کو ریاست کی تمام سرکاری نوکریوں، تمام کیٹیگریز اور تمام سطحوں پر براہ راست تقرری میں 35 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ریزرویشن صرف مخصوص شعبوں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ تمام محکموں میں لاگو ہوگا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...