اناؤ عصمت دری متاثرہ کی سونیا اور راہل گاندھی سے ملاقات، کہا- ’یہ انصاف نہیں، سراسر ناانصافی ہے‘

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 24, 2025364 Views


دوسری جانب، دہلی ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا کاٹ رہے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی سزا اپیل زیرِ سماعت رہنے تک معطل کر دی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ وہ پہلے ہی سات سال اور پانچ ماہ جیل میں گزار چکا ہے۔ تاہم، سینگر جیل میں ہی رہے گا کیونکہ متاثرہ کے والد کی حراست میں موت کے معاملے میں اسے دس سال کی سزا سنائی گئی ہے اور اس کیس میں اسے ضمانت نہیں ملی۔

راہل گاندھی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں احتجاج کے دوران پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھائے گئے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’کیا ایک اجتماعی عصمت دری متاثرہ کے ساتھ ایسا سلوک مناسب ہے؟ مجرموں کو ضمانت اور متاثرہ کے ساتھ مجرموں جیسا برتاؤ، یہ کیسا انصاف ہے؟‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...