امریکی صدر ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا حکم، بشار الاسد پر پابندیاں برقرار

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 1, 2025359 Views


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام پر عائد کئی اہم اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے لیے ایک نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ شام میں قیامِ امن اور استحکام کی حمایت کے لیے کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق، اس نئے حکم کے تحت شام پر کئی پابندیوں کا خاتمہ کیا گیا ہے، تاہم سابق صدر بشار الاسد اور ان کی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں پر عائد ذاتی پابندیاں بدستور نافذ رہیں گی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...