’امریکہ کے لیے پاکستان سب سے بڑا جوہری خطرہ‘، خفیہ ایجنسی کی چیف تلسی گبارڈ کا سنسنی خیز بیان

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 18, 2026359 Views


امریکی خفیہ ایجنسی کی چیف تلسی گبارڈ نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان کے علاوہ روس، چین، شمالی کوریا اور ایران بھی تیزی سے اپنے میزائل سسٹم کو مضبوط کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>امریکی خفیہ ایجنسی کی چیف تلسی گبارڈ، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>امریکی خفیہ ایجنسی کی چیف تلسی گبارڈ، ویڈیو گریب</p></div>

i

user

امریکہ کی خفیہ چیف تلسی گبارڈ نے دنیا کی سیکورٹی سے متعلق ایک بڑا الرٹ جاری کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں صاف لفظوں مین کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے، جو امریکہ کے لیے سب سے بڑے جوہری خطرات میں شمار کیے جا رہے ہیں۔ گبارڈ کے اس بیان نے بین الاقوامی سطح پر ہلچل بڑھا دی ہے، کیونکہ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ پہلے سے ہی اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں مصروف ہے۔

تلسی گبارڈ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کے علاوہ روس، چین، شمالی کوریا اور ایران بھی تیزی سے اپنے میزائل سسٹم کو مضبوط کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ممالک نئے اور معیاری میزائل تیرا کر رہے ہیں، جو جوہری و روایتی دونوں طرح کے اسلحے لے جانے میں اہل ہیں۔ گبارڈ کے مطابق ان میزائلوں کی رسائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب امریکہ کا اہم خطۂ ارض بھی ان کے دائرے میں آ سکتا ہے۔

گبارڈ کا کہنا ہے کہ ان ممالک کی سرگرمیوں سے عالمی سیکورٹی پر براہ راست اثر پڑ رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ روس اور چین لگاتار اپنی فوجی طاقت بڑھا رہے ہیں، جبکہ شمالی کوریا بھی اپنی جوہری صلاحیت کو مضبوط کر رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ شمالی کوریا، روس اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات بھی مضبوط کر رہا ہے، جس سے امریکہ کے لیے خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ گبارڈ نے یہ بھی کہ اکہ امریکہ نے گزشتہ سال جون میں ایران کے جوہری توسیع پروگرام کو بڑا نقصان پہنچایا تھا۔ ان کے مطابق تب سے اب تک ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کی کوئی بڑی کوشش نہیں کی ہے۔ حالانکہ موجودہ حالات میں امریکہ و اسرائیل کی کارروائی کے سبب یہ ایشو پھر سے مرکز میں آ گیا ہے۔

تلسی گبارڈ کا یہ بیان اس لیے بھی اہم کیونکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ جوہری اسلحے محفوظ ہاتھوں میں ہی ہونے چاہئیں۔ ٹرمپ کا رخ ایران کو لے کر بہت سخت رہا ہے اور اسی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ مل کر امریکہ فوجی کارروائی کر رہا ہے۔ ایسے ماحول میں گبارڈ کا بیان امریکہ کی اسی حکمت عملی کو مضبوط کرتا نظر آتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...