
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹیرف 27 اگست 2025 کو دوپہر 12:01 بجے (ای ایس ٹی) سے لاگو ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ اس اضافی ٹیکس کے نفاذ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا تھا لیکن آج ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر کے اسے مؤثر بنانے کی حتمی تاریخ طے کی ہے۔ نوٹس کے مطابق یہ نیا ٹیکس ان تمام ہندوستانی مصنوعات پر لاگو ہوگا جو مذکورہ تاریخ اور وقت کے بعد امریکی مارکیٹ میں کھپت کے لیے رجسٹر ہوں گی یا گودام سے باہر نکالی جائیں گی۔






