امریکہ میں برفانی طوفان کا قہر، 18ریاستوں میں ایمرجنسی، ہزاروں لوگ بجلی سے محروم، 13ہزار پروازیں منسوخ

AhmadJunaidJ&K News urduJanuary 25, 2026365 Views


’پاور آوٹیج یوایس‘کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے ہفتے کے روز تقریباً 120,000 بجلی کٹوتی کی اطلاع ملی، جس میں ٹیکساس اور لوزیانا میں تقریباً 50۔ 50 ہزار بجلی کٹوتی شامل ہیں۔ لوزیانا سرحد کے پاس ٹیکساس، شیلبی کاؤنٹی میں برف کے وزن سے درخت ٹوٹ گئے جس سے بجلی کی تاریں گر گئیں۔ کاؤنٹی کے 16,000 رہائشیوں میں سے تقریبا ایک تہائی لوگوں کو بجلی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو امریکہ بھر میں تقریباً 13000 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اوکلاہوما سٹی کے ول راجرز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور اتوار کی صبح کی تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...