امریکہ-اسرائیل کے مشترکہ حملوں کی زد میں آئے ایران کے 131 شہر، 555 افراد جاں بحق

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 2, 2026358 Views


’اے پی‘ (ایسوسی ایٹڈ پریس) کے مطابق ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے پیر کو بتایا کہ ’’ایران کو نشانہ بنا کر کی جانے والی امریکہ-اسرائیل فضائی مہم میں اب تک کم از کم 555 افراد مارے جا چکے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ایران پر اسرائیل کا حملہ (فائل)۔ تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div><div class="paragraphs"><p>ایران پر اسرائیل کا حملہ (فائل)۔ تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

i

user

ایران اور اسرائیل-امریکہ کے درمیان جنگ جاری ہے، جس میں ایران نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ کئی خلیجی ممالک پر بھی حملہ کیا ہے۔ اس جنگ میں ہونے والے جانی نقصان کے اعداد و شمار ایران کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ-اسرائیل حملوں میں اب تک 555 لوگ مارے گئے ہیں۔ ’اے پی‘ (ایسوسی ایٹڈ پریس) کے مطابق ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے پیر کو بتایا کہ ’’ایران کو نشانہ بنا کر کی جانے والی امریکہ-اسرائیل فضائی مہم میں اب تک کم از کم 555 افراد مارے جا چکے ہیں۔‘‘ سوسائٹی نے آگے کہا کہ اس جنگ میں اب تک 131 شہروں پر حملہ ہوا ہے۔

ایران نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے 555 ہم وطن مارے گئے ہیں، امدادی کام مسلسل جاری ہے۔ ’الجزیرہ‘ کے مطابق ریڈ کریسنٹ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں موجود ہیں اور پورے ملک میں 100000 سے زیادہ افراد ہائی الرٹ پر ہیں۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ تقریباً 4 ملین رضاکاروں کا ایک نیٹورک انسانی امداد اور نفسیاتی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران اور ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے اسرائیل اور کئی عرب ممالک پر میزائل داغے۔ دوسری جانب اسرائیل اور امریکہ ایرانی ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے، جس سے لڑائی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ کویت میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے بعد عمارت کے اندر سے آگ اور دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔ کویت کی وزارت دفاع کے مطابق ملک میں کئی امریکی جنگی طیارے تباہ ہوئے ہیں، تاہم پائلٹوں کو مستحکم حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی فوج نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی موقف اختیار نہیں کیا ہے، جبکہ سفارت خانے کے احاطے میں کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے سینئر سیکورٹی عہدیدار علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔ عراق میں ایک ایران نواز مسلح گروہ نے بغداد ایئرپورٹ پر امریکی فوجیوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، اس سے ایک روز قبل اس نے اربیل میں ایک امریکی فوجی اڈے پر فائرنگ کا دعویٰ کیا تھا۔ قبرص نے بھی بحیرہ روم کے جزیرے پر واقع ایک برطانوی فوجی اڈے کو نشانہ بنا کر کیے گئے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...