امت شاہ کی مدت کار میں ’راونوں‘ کی تعداد بڑھ گئی، رام کا نام اور نظریہ ختم ہو گیا: سنجے راؤت

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 3, 2025373 Views


سنجے راؤت نے گزشتہ روز دسہرہ پر مہاراشٹر میں ہو رہی بارش کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’لوگ تذبذب میں تھے کہ ہم راون کو جلائیں کیسے؟ اب تو راون کو ڈبانا پڑے گا۔ میں نے کہا ڈبائیے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سنجے راؤت / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>سنجے راؤت / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

مہاراشٹر میں سیاسی بیان بازیوں کا دور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف شیوسینا (یو بی ٹی) اور ایکناتھ شندے کی شیوسینا کے درمیان خوب بیان بازیاں ہو رہی ہیں، اور دوسری طرف شیوسینا (یو بی ٹی) مرکز کی مودی حکومت کو بھی مستقل ہدف تنقید بنا رہی ہے۔ اب شیوسینا (یو بی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانے پر لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امت شاہ کی مدت کار میں راونوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ یعنی جب سے امت شاہ نے وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالا ہے، تب سے راوَن کے نظریہ والے لوگوں کی تعداد سیاست میں بڑھ گئی ہے۔

سنجے راؤت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ بالا بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی راون پیدا ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب سچ بولنے والوں کی تعداد کم ہو گئی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’10 سال میں مہاراشٹر میں اتنے راوَن پیدا ہو گئے ہیں، کہ یہاں اگر آپ ایک راوَن ماریں گے تو 10 راون سامنے آ جائیں گے۔ جب سے امت شاہ نے گدی سنبھالی ہے، تب سے صرف راون ہی راون پیدا ہو رہے ہیں۔ ان کے آنے سے ’رام راج‘ ختم ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی رام کا نام اور نظریہ بھی ختم ہو گیا ہے۔‘‘

سنجے راؤت نے گزشتہ روز دسہرا پر مہاراشٹر میں ہوئی بارش کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’کل مہاراشٹر میں بارش ہو رہی تھی۔ اس کی وجہ سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا کہ ہم راون کو جلائیں کیسے؟ اب تو راوَن کو ڈبانا پڑے گا۔ میں نے کہا– ڈبائیے۔‘‘ شیوسینا لیڈر نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر میں بہت سے راون ہیں، جنھیں ہم جلائیں گے، اور دہلی کے راوَن کو راہل گاندھی جلائیں گے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...