امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کیا ’آپریشن مہادیو‘ کا ذکر، پہلگام واقعہ کے قصورواروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 29, 2025361 Views


امت شاہ نے لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر جاری بحث کے دوران 28 جولائی کو چلائے گئے آپریشن مہادیو کے بارے میں کہا کہ پہلگام میں جن دہشت گردوں نے لوگوں کو مارا تھا، انھیں اس آپریشن میں ڈھیر کر دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس

user

پارلیمنٹ میں ’آپریشن سندور‘ پر بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈران لگاتار مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں اور کئی ایسے سوالات پوچھ رہے ہیں جن کے جواب ابھی تک نہیں دیے گئے ہیں۔ اس درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج لوک سبھا میں ایک اہم دعویٰ کیا۔ انھوں نے 28 جولائی کو چلائے گئے آپریشن مہادیو کے بارے میں کہا کہ پہلگام میں جن دہشت گردوں نے لوگوں کو مارا تھا، انھیں اس آپریشن میں ڈھیر کر دیا گیا ہے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد فوج کی طرف سے دہشت گردوں کی تلاش زور و شور سے جاری تھی۔ فوج پوری وادی میں ایک ساتھ کئی سرچ آپریشن چلا رہی تھی اور مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ بھی کر رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز جانکاری ملی کہ پہلگام میں لوگوں کو مارنے والے دہشت گرد جنگل میں چھپے ہوئے ہیں۔ فوج نے اس خفیہ جانکاری کے بعد ہی دہشت گردوں کے خاتمہ کا منصوبہ تیار کر لیا۔

’آپریشن مہادیو‘ کے لیے فوج نے ڈرون سے دہشت گردوں کی شناخت کی۔ بعد میں نیشنل رائفلز کے جوانوں نے انھیں موت کی نیند سلا دیا۔ ہلاک دہشت گردوں میں ایک کا نام سلیمانی شاہ بتایا جاتا ہے، جو لشکر طیبہ کا رکن تھا اور جس پر پہلگام حملہ کا اہم شوٹر اور ماسٹر مائنڈ ہونے کا شبہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج اور دہشت گردوں کے درمیان 28 جولائی کی صبح 11 بجے تصادم شروع ہوا تھا۔ نیشنل رائفلز اور 4 پیرا یونٹ کی ٹیم نے ملنار علاقے میں دہشت گردوں کو ہدف بنایا تھا۔ فوج کی طرف سے فوراً کی گئی اس کارروائی میں شدید گولی باری ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ تینوں دہشت گردوں کی موت یقینی طور پر ہوئی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس آپریشن کے بارے میں صاف طور پر کہہ دیا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملوں کے ملزمین کو فوج نے ڈھیر کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ آپریشن مہادیو میں 3 دہشت گرد سلیمان، افغان، جبران مارے گئے ہیں۔ کل رات چنڈی گڑھ سبھی چیزیں بھیجی گئیں۔ ساری رات چیزوں کو ملایا گیا۔ جو کارتوس ملے تھے، اسے بھی ملایا گیا۔ اس کی ایف ایس ایل رپورٹ تیار کی گئی۔ سبھی سائنسدانوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ وہی گولیاں ہیں جو پہلگام میں چلی تھیں، جو کارتوس ملے وہ بھی ایم-9 اور اے کے-47 ملے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...