الیکشن کمیشن کے ملک گیر ایس آئی آر کے خلاف احتجاج، تمل ناڈو، کیرالہ اور بنگال میں شدید مخالفت

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 28, 2025362 Views


الیکشن کمیشن نے پیر کو ملک کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر – اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کا اعلان کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بتایا کہ ان ریاستوں کی ووٹر لسٹوں کو پیر کی رات 12 بجے سے فریز کر دیا گیا ہے اور یہ عمل 4 نومبر سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد حتمی فہرست فروری 2026 میں جاری کی جائے گی۔

اس اعلان کے ساتھ ہی جنوبی ریاستوں میں سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور مغربی بنگال کی حکومتوں نے کمیشن کے فیصلے کو سیاسی سازش اور ووٹ چھیننے کی کوشش قرار دیا ہے۔ تمل ناڈو کی حکمراں ڈی ایم کے پارٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ قدم ریاست کے عوام کے ووٹ کے حق پر حملہ ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...