نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے خصوصی گروپ ‘ایگل’ (EAGLE) نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران پولنگ والے دن کی ویڈیو فوٹیج اور مہاراشٹر کی ڈیجیٹل، مشین ریڈیبل ووٹر لسٹ ایک ہفتے کے اندر فراہم کرے۔
کانگریس نے یہ مطالبہ اس وقت کیا جب الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو ملاقات کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ مہاراشٹر کے 2024 کے اسمبلی انتخابات سے جڑے ان خدشات پر گفتگو کر سکیں، جو انہوں نے اور کانگریس پارٹی نے متعدد مواقع پر اٹھائے ہیں۔