قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر درجنوں مرتبہ الیکشن کمیشن پر یہ الزام عائد کر چکے ہیں کہ وہ مودی حکومت کے اشاروں پر کام کر رہا ہے۔ ہر عوامی جلسہ میں راہل گاندھی کرناٹک کے مہادیوپورا اسمبلی حلقہ کا بھی ذکر کرتے ہیں، جہاں ہوئی مبینہ ’ووٹ چوری‘ کو لے کر ایک ہنگامہ برپا ہو چکا ہے۔ راہل گاندھی نے آج صبح بھی بہار میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس نے ابھی صرف کرناٹک کی ایک سیٹ پر ووٹ چوری کا ثبوت دیا ہے۔ آنے والے وقت میں پارٹی لوک سبھا انتخاب اور ہریانہ اسمبلی انتخاب سمیت دیگر ریاستوں میں ووٹ چوری کی مدد سے بی جے پی کے ذریعہ انتخاب جیتنے کا ثبوت پیش کرے گی۔