راہل گاندھی نے کہا، ’’ہمارے پاس کھلے اور بند ثبوت ہیں کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری کروا رہا ہے۔ جو بھی افسر اس عمل میں شامل ہے، چاہے وہ اوپر کے عہدے پر ہو یا نیچے، ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔‘‘ انہوں نے اسے ملک کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا، ’’یہ غداری سے کم نہیں۔‘‘
راہل گاندھی کا کہنا تھا، ’’ہمیں مدھیہ پردیش، لوک سبھا اور مہاراشٹر کے انتخابات میں دھاندلی کا شک تھا۔ مہاراشٹر میں ایک کروڑ ووٹرز اچانک بڑھ گئے تھے۔ جب ہم نے تفصیل سے اپنی سطح پر چھان بین کی تو چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے۔‘‘