بہار میں جاری ایس آئی آر یعنی خصوصی گہری نظرثانی کا عمل تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔ ووٹرس کے ذریعہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 25 جولائی ہے، یعنی ایس آئی آر کے عمل میں چھوٹ گئے لوگوں کے لیے آئندہ کل تک کا ہی وقت باقی رہ گیا ہے۔ اس درمیان الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر مطلع کیا ہے کہ چھوٹ گئے ووٹروں کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کے لیے 30 دنوں کا وقت دیا جائے گا۔
دراصل یکم اگست کو ووٹرس پر مبنی ترمیم شدہ مسودہ لسٹ الیکشن کمیشن کے ذریعہ شائع کیا جائے گا۔ اس بارے میں بہار کے چیف الیکٹورل افسر کے ذریعہ کچھ اہم گائیڈلائنس جاری کی گئی ہیں۔ گائیڈلائنس کے مطابق الیکٹر یا منظور شدہ سیاسی پارٹیاں یکم اگست سے لے کر یکم ستمبر تک اس اہل ووٹر کا نام ووٹر لسٹ میں جڑوا سکتے ہیں جو بی ایل او/بی ایل اے سے چھوٹ گیا ہو۔ علاوہ ازیں اگر کوئی غلطی سے ووٹر لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہو تو اس کا نام بھی ہٹوا پائیں گے۔
چیف الیکٹورل افسر، 38 ضلع الیکٹورل افسر اور سبھی 243 اسمبلی حلقوں کے الیکٹورل رجسٹریشن افسر نے یہ بتایا ہے کہ ایس آئی آر نوٹس کے صفحہ 3، پارا (5)7 کے مطابق کسی بھی الیکٹر یا کسی منظور شدہ سیاسی پارٹی کو یکم اگست سے یکم ستمبر تک پورے ایک ماہ کا وقت ملے گا تاکہ وہ، اگر کوئی اہل ووٹر بی ایل او/بی ایل اے کے ذریعہ چھوٹ گیا ہو تو اس کا نام جڑوا سکیں، یا اگر کوئی غلطی سے شامل کر دیا گیا ہو تو اس کا نام ہٹوا سکیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔