
بزمِ وراثت فیسٹیول کے منتظمین نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر کے یہ واضح کرنے کا مطالبہ کیا تھا کہ 14 اکتوبر کا حکم ان غیر منافع بخش ثقافتی اور تعلیمی پروگراموں کے خلاف نہیں ہے جو بغیر کسی کاروباری سرگرمی یا ذاتی فائدے کے کسی پرائیویٹ غیر امداد یافتہ اقلیتی ادارے میں تعطیلات کے دوران منعقد کئے جاتے ہیں۔ درخواست گزاروں کو ہائی کورٹ سے اس لئے رجوع کرنا پڑا کیونکہ بشپ جانسن اسکول انتظامیہ نے تقریب کی اجازت منسوخ کر دی تھی اور مقامی ضلعی انتظامیہ نے بھی ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں ہاتھ کھڑے کر دئے تھے۔






