افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو نہیں ملے گا آرام، بی سی سی آئی نے جاری کیا حکم

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 21, 2026360 Views


ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا واحد ٹیسٹ میچ بھلے ہی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے، پھر بھی سبھی تیز گیندبازوں کے ساتھ سارے کھلاڑی اس مقابلہ کے لیے دستیاب رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>بی سی سی آئی، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>بی سی سی آئی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

’آئی پی ایل 2026‘ کے فوراً بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کے ساتھ گھریلو سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز میں ایک ٹیسٹ اور 3 ونڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ اس میچ کے لیے تمام کھلاڑی دستیاب ہوں گے اور کسی کو آرام نہیں دیا جائے گا۔ ساتھ ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ سائیکل میں اب سلیکشن کو لے کر کسی قسم کا تجربہ بھی نہیں کیا جائے گا۔ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا یہ واحد ٹیسٹ 6 سے 10 جون کے درمیان ملاں پور کے مہاراجہ یدویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اس واحد ٹیسٹ کے لیے کوئی سمجھوتہ کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ اگرچہ یہ مقابلہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے، اس کے باوجود تمام تیز گیند بازوں سمیت سارے کھلاڑی اس میچ کے لیے دستیاب رہیں گے۔ جسپریت بمراہ اور محمد سراج کے علاوہ پرسدھ کرشنا کے طور پر 3 تیز گیند باز شامل کیے جائیں گے۔ سلیکٹرز نے سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں اگر کوئی زخمی ہوتا ہے تب ہی وہ افغانستان کے خلاف اس ٹیسٹ سے باہر رہے گا، اس کے علاوہ بی سی سی آئی کی جانب سے کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو اگلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک مجموعی طور پر 9 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم کو سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، جہاں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد ہندوستان نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا اور وہاں بھی 2 ٹیسٹ میچ ہوں گے۔ اگلے سال یعنی 2027 کے ابتدائی مہینوں میں آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کے دورے پر آئے گی اور اس گھریلو سیریز میں 5 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...