201 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کناڈا کی ٹیم کبھی بھی مقابلے میں نظر نہیں آئی۔ کپتان دلپریت سنگھ (13) اور یوراج سامرا (17) کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ رک نہ سکا۔ ہرش ٹھاکر نے 30 اور سعد بن ظفر نے 28 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی لیکن وہ کافی نہ تھی۔ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور کناڈا کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی، کپتان راشد خان نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف قریبی ہار کے بعد اس بڑی جیت نے کھلاڑیوں کے مورال کو بلند کیا ہے۔ ابراہیم زدران کی فارم اور محمد نبی کا تجربہ آنے والے مقابلوں کے لیے افغانستان کے لیے مثبت پہلو ہیں۔






