افطار کے لیے خاص پکوان

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 21, 2026358 Views


’چکن چیز سموسہ‘ میں بیرونی تہہ کرسپی اور اندرونی اجزاء نرم ہوتے ہیں۔ کھانے میں انتہائی ذائقہ دار اور چھوٹے و بڑوں سبھی کو پسند آنے لائق ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>گرافکس ’قومی آواز‘</p></div><div class="paragraphs"><p>گرافکس ’قومی آواز‘</p></div>

i

user

رمضان میں افطار کے وقت ایسے پکوان بہترین رہتے ہیں جو لذیذ بھی ہوں، پیٹ بھرنے والی بھی ہوں اور بنانا بھی نسبتاً آسان ہوں۔ اس لحاظ سے ’چکن چیز سموسہ‘ ایک بہترین انتخاب ہے۔ اس میں بیرونی تہہ کرسپی اور اندرونی اجزاء نرم ہوتے ہیں۔ کھانے میں انتہائی ذائقہ دار اور چھوٹے و بڑوں سبھی کو پسند آنے لائق ہیں۔

اجزاء

فلنگ کے لیے:

  • اُبلا ہوا چکن (ریشہ کیا ہوا) – 1 کپ

  • کدوکش کیا ہوا موزریلا یا چیڈر چیز – ½ کپ

  • باریک کٹی پیاز – 1 عدد

  • ہری مرچ – 1 عدد (باریک کٹی)

  • کٹی ہری دھنیا – 2 کھانے کے چمچ

  • نمک – حسب ذائقہ

  • لال مرچ پاؤڈر – ½ چائے کا چمچ

  • کالی مرچ – ¼ چائے کا چمچ

  • چاٹ مصالحہ – ½ چائے کا چمچ

باہر کی تہہ کے لیے:

  • سموسہ پٹیاں – حسب ضرورت

  • میدہ – 2 کھانے کے چمچ (پانی میں گھول کر پیسٹ بنا لیں)

  • تیل – تلنے کے لیے

بنانے کی ترکیب

ایک پیالے میں اُبلا ہوا چکن، پیاز، ہری مرچ، دھنیا اور تمام مصالحے اچھی طرح مکس کریں۔ آخر میں چیز شامل کریں اور ہلکا سا مکس کریں تاکہ فلنگ یکجان ہو جائے۔ سموسہ پٹی لے کر کون (تکون نما جیب) بنائیں اور اس میں 2-1 چمچ فلنگ بھر دیں۔ کناروں پر میدے کا پیسٹ لگا کر اچھی طرح بند کریں تاکہ تلتے وقت نہ کھلے۔ درمیانی آنچ پر گرم تیل میں سنہری ہونے تک تلیں۔ اب اسے نکال کر ٹشو پر رکھیں تاکہ اضافی تیل جذب ہو جائے۔

پیش کرنے کا طریقہ

پودینے کی چٹنی یا میٹھی املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اسے افطار میں کھجور اور شربت کے ساتھ پیش کیا جائے تو ذائقہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...