اظہارِ رائے کی آزادی کی جنگ میں دلت، پسماندہ اور اقلیتی نوجوان پیش پیش، مگر ان پر حملے ہو رہے ہیں: راہل گاندھی….دیکھیں ویڈیو

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 31, 2025389 Views


اسی ویڈیو کو انہوں نے یوٹیوب پر بھی شیئر کیا اور کیپشن میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب مین اسٹریم میڈیا نے بہوجن برادری کی آواز اور مسائل کو نظر انداز کر دیا تو یہ نوجوان اپنی ہمت پر یوٹیوب جیسے پلیٹ فارم پر اپنی کمیونٹی کی تکالیف کو سامنے لانے لگے لیکن منو وادی طاقتیں اس کو بھی برداشت نہیں کر پاتیں اور ان پر جھوٹے مقدمات بنا دیے جاتے ہیں، ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جاتی ہے اور یہاں تک کہ جان سے مارنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بہار کے ان نوجوانوں کی تکالیف سن کر دکھ ہوا کہ ہمارے بہادر بچے ایسی اذیتیں جھیل رہے ہیں لیکن ساتھ ہی فخر بھی ہے کہ دباؤ اور خطرات کے باوجود یہ نوجوان سچ بولنے سے باز نہیں آتے۔ ان کے مطابق یہ صرف بہوجن برادری کی لڑائی نہیں بلکہ ہندوستان کی جمہوریت اور اظہارِ رائے کی آزادی کا بھی سوال ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...