اسیم گھوش ہریانہ اور اشوک گجپتی گوا کے گورنر مقرر، بی جے پی لیڈر کویندر گپتا بنائے گئے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 14, 2025371 Views

لداخ کے موجودہ ایل جی بریگیڈیر بی ڈی مشرا کا استعفیٰ صدر دروپدی مرمو نے منظور کر لیا ہے۔ نئے گورنرس اور لیفٹیننٹ گورنر کی تقرری ان کے متعلقہ دفاتر کی ذمہ داری سنبھالنے کی تاریخ سے اثر انداز ہوں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو (فائل)، تصویر @rashtrapatibhvn

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو (فائل)، تصویر @rashtrapatibhvn

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو (فائل)، تصویر@rashtrapatibhvn

user

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کے روز 2 ریاستوں کے گورنرس اور مرکز کے زیر انتظام ایک خطہ کے لیفٹیننٹ گورنر کی تقرری کر دی۔ انھوں نے اسیم کمار گھوش کو ہریانہ کا گورنر بنانے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ سابق مرکزی وزیر اشوک گجپتی راجو کو گوا کے گورنر کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے بی جے پی لیڈر کویندر گپتا کو لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لداخ کے موجودہ لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیر بی ڈی مشرا نے استعفیٰ دے دیا تھا، جسے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منظور کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نئے گورنرس اور لیفٹیننٹ گورنر کی تقرری ان کے متعلقہ دفاتر کی ذمہ داری سنبھالنے کی تاریخ سے اثر انداز ہوں گی۔ صدر جمہوریہ کی طرف سے لیے گئے کئی نئے فیصلوں کے تحت یہ تقرریاں کی گئی ہیں۔ ایک دن قبل ہی انھوں نے راجیہ سبھا کے لیے 4 نئے اراکین کو نامزد کیا تھا، جن میں سابق سفیر ہرش شرنگلا، مشہور وکیل اُجول نکم، مورخ میناکشی جین اور کیرالہ کے استاد سدانند ماسٹر شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...