
اس کے لیے تقریباً 2.5 کلومیٹر کی بلندی سے ہندوستانی فضائیہ کے IL-76 طیارے سے کرو ماڈیول کے برابر وزنی نقلی پے لوڈ چھوڑا گیا۔ پیرا شوٹ سسٹم نے منصوبہ بندی کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیسٹ ماڈل نے مستحکم نزول کے ساتھ سافٹ لینڈنگ حاصل کی۔ اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ پیرا شوٹ ڈیزائن پوری طرح سے مضبوط اور قابل اعتماد ہے۔ اس کامیاب تجربے نے گگن یان مشن کے پیراشوٹ سسٹم کو انسانی خلائی پرواز کے قابل بنانے کی سمت میں ایک اور بڑا قدم یقینی کیا ہے۔ اس مشن میں وکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی)،اسرو،ایریل ڈیلیوری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے ڈی آرڈی ای)،ڈی آرڈی او، ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج کی سرگرم شرکت شامل تھی۔






