اسرائیل نے موساد کے افسران اور عام فوجیوں کو ’اسلامی تعلیم‘ حاصل کرنے کا فرمان کیوں جاری کیا؟

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 9, 2025357 Views


اسرائیل نیشنل نیوز کے مطابق اکتوبر 2023 میں حماس نے جو اسرائیل پر حملہ کیا تھا، اس کی جانچ میں خفیہ غلطی کو وجہ مانا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر افسران کو عربی آتی تو حالات مختلف ہوتے۔

<div class="paragraphs"><p>اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو (فائل)</p></div><div class="paragraphs"><p>اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو (فائل)</p></div>

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو (فائل)

user

ایران سے جنگ کے بعد اسرائیل نے خود کو مضبوط بنانے کے لیے کچھ اہم اقدام اٹھائے ہیں۔ ایک بڑا فیصلہ اسرائیل نے موساد کے افسران اور فوجیوں کو عربی کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیم دینے سے متعلق لیا ہے۔ موساد کے افسران اور عام فوجیوں کے لیے جو نیا فرمان جاری کیا گیا ہے، اس کے تحت اب سبھی افسران و فوجیوں کو لازمی طور سے اسلامی تعلیم حاصل کرنی ہوگی۔ جاری حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے لیے جلد ہی نیا نصاب تیار کیا جائے گا۔

اسرائیل نیشنل نیوز کے مطابق اکتوبر 2023 میں حماس نے جو اسرائیل پر حملہ کیا تھا، اس کی جانچ میں خفیہ غلطی کو وجہ مانا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر افسران کو عربی آتی تو حالات مختلف ہوتے۔ بہرحال، گیلی تجاہل نے امان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہدایت افسران کو دے دی گئی ہیں۔ جلد ہی اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ حکومت نے کہا ہے کہ سبھی افسران کے لیے یہ لازمی ہے، چاہے ان کے عہدے کا اس زبان سے کوئی تعلق نہ ہو۔

موصولہ اطلاع کے مطابق محکمہ نے آئندہ سال تک سبھی افسران کو 100 فیصد اسلامی تعلیم دینے اور 50 فیصد عربی زبان سکھانے کا ہدف رکھا ہے۔ اس کے لیے جلد ہی اسرائیل میں افسران کو تربیت دی جائے گی۔ اسلامی تعلیم اور عربی زبان سیکھنے کو لازمی بنائے جانے کی 4 اہم وجوہات سامنے آئی ہیں، جو اس طرح ہیں:

  1. اسرائیل مسلم ممالک سے گھرا ہوا ہے۔ اس کے پڑوس میں اردن، ترکیے، سعودی عرب، یمن اور لبنان جیسے ممالک ہیں۔ ان ممالک میں اسلامی تہذیب موجود ہے۔ اسرائیل کے بیشتر پڑوسی ممالک میں عربی بولی جاتی ہے، صرف اسرائیل میں ہی ہیبرو زبان مستعمل ہے۔

  2. اسرائیل کا اہم دشمن ایران ہے۔ ایران میں پراکسی نیٹورک کے ذریعہ اسرائیل نے حال ہی میں تباہی مچائی تھی، لیکن اس کے اس پیٹرن کو ایران اب سمجھ چکا ہے۔ آئندہ کی راہ کو آسان کرنے کے لیے اسرائیل نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

  3. اسرائیل کے سرکردہ کمانڈر تو زبان کی وجہ سے چیزوں کو بہ آسانی ڈیکوڈ کر لیتے ہیں، لیکن نچلی سطح پر اسے کامیابی نہیں مل پاتی ہے۔ اسلامی تعلیم اور عربی کو نافذ کرنے کے پیچھے اسے بھی ایک وجہ مانا جا رہا ہے۔

  4. موساد کو اصل ڈر حوثی سے ہے۔ حوثی کے انقلابیوں کی زبان کو موساد کے افسران آسانی سے ترجمہ نہیں کر پاتے ہیں۔ اس مشکل کو بھی ختم کرنے کے لیے اسرائیل نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

بہر حال، جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق امان کے اندر ایک نیا تعلیمی شعبہ بنایا جائے گا۔ اس میں خفیہ افسران کو عربی زبان کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ افسران کو یہ زبان سکھانے کے لیے ان مترجمین کی مدد لی جائے گی، جو پہلے سے اسرائیل کے سرکاری محکموں میں کام کر رہے ہیں۔ یہ عمل پوری طرح سے رازداری کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...