اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انس الشریف ایک ’دہشت گرد‘ تھے جو صحافی کا روپ دھارے ہوئے تھے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا، ’’کچھ وقت پہلے، غزہ شہر میں آئی ڈی ایف نے دہشت گرد انس الشریف کو نشانہ بنایا جو خود کو الجزیرہ کا صحافی ظاہر کر رہا تھا۔‘‘
اس حملے میں جاں بحق دیگر افراد میں کیمرہ آپریٹر ابراہیم ظہیر، محمد نوفل، مومنہ علیوا اور محمد قریقہہ شامل ہیں۔ الجزیرہ کا کہنا ہے کہ یہ پانچوں صحافی اس کے اسٹاف کا حصہ تھے اور غزہ میں زمین پر کام کرنے والی ٹیم کے اہم رکن تھے۔