اسرائیلی میڈیا نے ایران کے اسپیشل آپریشن کمانڈر کی ہلاکت کا کیا دعویٰ، تہران میں اب تک 1145 اموات!

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 4, 2026358 Views


امریکی سکریٹری برائے جنگ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں امریکہ و اسرائیل کا ایرانی آسمان پر کنٹرول ہوگا، ایرانی فوج کے میزائل اور دفاعی انڈسٹریل اڈوں کو تلاش کر تباہ کر دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ایران پر اسرائیل کا حملہ (فائل)۔ تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div><div class="paragraphs"><p>ایران پر اسرائیل کا حملہ (فائل)۔ تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

i

user

اسرائیل-ایران جنگ کے درمیان اسرائیلی میڈیا نے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایران کے اسپیشل آپریشن کمانڈر کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔ یہ خبر ایران کے لیے مزید ایک جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔ امریکہ و اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1145 لوگوں کی موت نے پہلے ہی ایران کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس سے ایران کی اعلیٰ قیادت میں شدید غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

امریکہ و اسرائیل کی فوجی کارروائی کا ایران بھرپور انداز میں جواب بھی دے رہا ہے، لیکن اس کو بھی مستقل نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی ایئرفورس جنرل ڈین کین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’میں آج یہاں امریکی عوام کو آپریشن ایپک فیوری کی جانکاری دینے آیا ہوں۔ سب سے پہلے گہرے افسوس اور شکریہ کے ساتھ میں ہمارے 6 شہید ہیروز میں سے 4 کے نام شیئر کر رہا ہوں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’اس مہم کو شروع ہوئے 4 دن ہو چکے ہیں، یعنی 103 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ یہ مہم واضح فوجی مقاصد کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد آج اور مستقبل میں ایران کی اپنی حدود کے باہر طاقت دکھانے کی صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔‘‘

دوسری طرف امریکی سکریٹری برائے جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں امریکہ و اسرائیل کا ایرانی آسمان پر کنٹرول ہوگا، ایرانی فوج کے میزائل اور دفاعی انڈسٹریل اڈوں کو تلاش کریں گے اور پوری طرح سے تباہ کر دیں گے، ان کے سیاسی و فوجی لیڈران کو تلاش کر کے انھیں بھی غیر فعال کریں گے۔ ہیگسیتھ نے یہ بھی کہا کہ ایرانی لیڈران کو ہر منٹ، ہر دن صرف امریکی و اسرائیلی ہوائی طاقت دکھائی دے گی، جب تک کہ ہم اسے ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کر لیتے۔

اس درمیان امریکہ نے کراچی اور لاہور میں اپنے سفارت خانوں میں کام کر رہے غیر ضروری ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے پاکستان چھوڑنے کو کہا ہے۔ یہ فیصلہ کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے باہر ہوئے پُرتشدد مظاہروں کے بعد لیا گیا ہے۔ اتوار کو ہوئے اس مظاہرہ میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 60 افراد زخمی ہوئے تھے۔ کچھ لوگوں نے قونصلیٹ کے اندر گھسنے کی بھی کوشش کی تھی۔ پورے ملک میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم میں مجموعی طور پر 24 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...