اقوام متحدہ حقوق انسانی دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے غزہ میں قتل عام پر تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس کے مطابق غزہ میں گزشتہ 6 ہفتے میں امداد تقسیم مراکز اور قافلوں کے پاس 798 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے 615 اموات امریکہ اور اسرائیل حامی غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے مراکز کے آس پاس ہوئیں۔ 183 اموات دیگر راحت گروپوں کے قافلوں کے راستے میں ہوئی۔ او ایچ سی ایچ آر کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو گولی لگنے سے چوٹیں آئیں۔ یہ حالت انصاف پسندی کے معیار کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ اقوام متحدہ نے جی ایچ ایف کے امدادی ماڈل کو غیر محفوظ قرار دیا ہے اور اسے ظلم کے جرائم سے جوڑا ہے۔
او ایچ سی ایچ آر نے اپنے اعداد و شمار کو صحیح بتاتے ہوئے اسے اکٹھا کرنے کا طریقہ بھی بتایا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ اس کے اعداد و شمار غزہ کے اسپتالوں، قبرستانوں، کنبوں، محکمہ صحت، غیر سرکاری تنظیموں اور وہاں موجود اپنے ساتھیوں سے ملی اطلاعات پر مبنی ہیں۔
دوسری طرف جی ایچ ایف نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کو جھوٹا اور گمراہ کن بتاتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔ اس نے الزام لگایا کہ سب سے شدید حملے اقوام متحدہ کے قافلوں سے جڑے ہیں۔ جی ایچ ایف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پانچ ہفتہ میں غزہ میں 7 کروڑ سے زیادہ فوڈ پیکٹ تقسیم کیے ہیں، جبکہ دیگر انسانی گروپوں کی امداد کو حماس یا جرائم پیشہ گروہ نے لوٹ لیا۔ اقوام متحدہ نے امداد کی لوٹ کے واقعات کی تصدیق کی ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا کہ غزہ میں کھانا لے جانے والے زیادہ تر ٹرکوں کو بھوکے لوگوں نے روک لیا۔
وہیں اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اپنی فوجی مہمات کے دوران امدادی گروپ کو حماس کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے جس میں باڑ اور اشارہ شامل ہیں۔ حالانکہ غزہ میں 21 مہینے سے چل رہی فوجی کارروائی کی وجہ سے کھانا اور دیگر بنیادی سپلائی کی بھاری کمی ہو گئی ہے۔ 23 لاکھ کی آبادی میں سے زیادہ تر منتقل ہو چکے ہیں۔ او ایچ سی ایچ آر نے امداد حاصل کرنے کی کوشش میں مارے گئے لوگوں کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان متشدد واقعات کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔