اسرائیلی بستی میں امریکی مسلم نوجوان کا بے رحمی سے پیٹ کر قتل، کنبہ کو انصاف ملنے کا انتظار

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 13, 2025357 Views


ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے ابھی بھی کارروائی نہیں کی تو یہ اشارہ ہوگا کہ فلسطینی نسل کے امریکی شہریوں کی جانوں کی کوئی قیمت نہیں سمجھی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام’</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام’</p></div>

تصویر ’انسٹاگرام’

user

اسرائیلی بستیوں میں تشدد کے بڑھتے معاملوں کے درمیان ایک واقعہ نے امریکہ سمیت عالمی برادری کو ہلا کر رکھ یا ہے۔ دراصل فلوریڈا باشندہ 20 سالہ امریکی شہری سیف اللہ موصلیٹ کا اسرائیلی بستی کے لوگوں کے ذریعہ ویسٹ بینک میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ اب ان کا کنبہ امریکی حکومت سے معاملے کی آزادانہ جانچ اور انصاف کا مطالبہ کر رہا ہے۔ سیف اللہ کے کنبہ کا کہنا ہے کہ وہ (سیف) ایک رحم دل، محنتی اور خوابوں کو پورا کرنے والا حوصلہ مند نوجوان تھا۔

غمزدہ کنبہ نے اپنے بیان میں کہا، ’’یہ ایک ناقابل تصور سانحہ اور ناانصافی ہے، جسے کوئی بھی کنبہ جھیلنا نہیں چاہتا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ اس واقعہ کی فوری آزادانہ جانچ کرے اور قصورواروں کو سزا دلائے۔‘‘ کنبہ کے لوگوں نے بتایا کہ سیف کو اسرائیلی بستی والوں نے تقریباً تین گھنٹے تک گھیر کر پیٹا اور اس دوران میڈکس پر بھی حملہ کیا گیا جو انہیں بچانے پہنچے تھے۔

اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ نے صرف اتنا کہا ہے کہ وہ معاملے کی جانکاری میں ہے اور قونصلر معاونت دینے کو تیار ہے۔ لیکن انہوں نے آگے کی جانکاری دینے سے انکار کر دیا۔ کہا گیا کہ رازداری کی وجوہات سے وہ زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ حالانکہ گزشتہ کچھ برسوں میں کم سے کم 9 امریکی شہری اسرائیلی فوجیوں یا بستی والوں کے تشدد میں مارے جا چکے ہیں۔ لیکن ابھی تک کسی کے خلاف فوجداری کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ ان میں الجزیرہ کی سینئر وکیل شیرین ابو اکلیہ بھی شامل تھیں۔

امریکن-عرب اینٹی ڈسکریمینیشن کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا، ’’امریکہ کو اب یہ بند کرنا ہوگا کہ وہ فلسطینی-امریکیوں کی جانوں کو کمتر سمجھیں۔‘‘ امریکن مسلم فار فلسطین نے کہا، ’’کیا امریکہ اپنے شہری کے قتل پر بھی خاموش رہے گا کیونکہ وہ فلسطینی نسل کا تھا؟‘‘ کاؤنسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنس نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ اپنے نمائندوں سے رابطہ کرکے اس قتل کی مذمت کرنے کی اپیل کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے ابھی بھی کارروائی نہیں کی تو یہ اشارہ دیگا کہ فلسطینی نسل کے امریکی شہریوں کی جانوں کی کوئی قیمت نہیں سمجھی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...