اسرائیلی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے: ایرانی رکن پارلیمنٹ

AhmadJunaidJ&K News urduApril 10, 2026361 Views


ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں صیہونی حکومت سے متعلق جہازوں اور سامان کی نقل و حرکت، چاہے وہ فوجی ہو یا غیر فوجی، قطعی طور پر ممنوع ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے آج کہا کہ اسرائیلی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ “اسرائیلی تیل کے ٹینکروں کا آبنائے ہرمز سے گزرنا قطعی طور پر ممنوع ہے۔” انہوں نے واضح طور پر کہا کہ “خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں صیہونی حکومت سے متعلق جہازوں اور سامان کی نقل و حرکت، چاہے وہ فوجی ہو یا غیر فوجی، قطعی طور پر ممنوع ہے۔”

انہوں نے مزيد كہا كہ دوسرے ممالك جو اسلامي جمہوريہ ايران سے دشمنی كرتے ہيں ان پر بھي اس آبنائے ہرمز سے گزرنے پر ممانعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک اور ایران کی سلامتی کے خلاف ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کا حق نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے آج ٹروتھ سوشل پر ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل کی مقدار کو محدود کرکے “انتہائی ناقص کام” کر رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ “ایران بہت ہی ناقص کام کر رہا ہے‘‘۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ایران کے لیے بہتر ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ٹینکرز کو چارج نہ کرے، یہ ایک اہم آبی گزرگاہ ہے جہاں سے  امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے پہلےیعنی 28 فروری سے پہلے دنیا کا 20 فیصد تیل گزرتا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ “ایسی اطلاعات ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکروں سے فیس وصول کر رہا ہے – بہتر ہے کہ وہ نہ ہوں اور اگر ایسا ہے تو بہتر ہے کہ وہ ابھی روک دیں! صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ۔”

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...