’ادھو ٹھاکرے کو 60-65 سیٹوں پر ای وی ایم کے ذریعے جیت دلانے کی پیشکش!‘ سنجے راؤت کا دعویٰ

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 10, 2025360 Views


انہوں نے کہا، ’’بدقسمتی سے، جو باتیں ان لوگوں نے کہی تھیں، وہ سچ بھی ثابت ہو سکتی ہیں، کیونکہ انتخابی نتائج میں کئی پہلو مشکوک نظر آتے ہیں۔’’ راؤت نے مزید کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی نے مہاراشٹر کی 48 میں سے 30 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جس پر انہیں اسمبلی انتخابات میں بھی جیت کا یقین تھا۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر ’ووٹ چوری‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 132 نشستیں جیتی تھیں، جبکہ اس کی اتحادی شیو سینا اور این سی پی نے بالترتیب 57 اور 41 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

سنجے راؤت اور شرد پوار کے یہ انکشافات مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل پیدا کر رہے ہیں اور اپوزیشن کی طرف سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات مزید تیز ہو گئے ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...