ادب نامہ کی تازہ قسط، فراق گورکھپوری کی فکر اور شاعری پر مکالمہ

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 11, 2026358 Views


نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ادب نامہ کی چودہویں قسط میں ممتاز شاعر فراق گورکھپوری کی زندگی اور شاعری پر مفصل گفتگو پیش کی گئی۔ پروگرام کی میزبانی عمران اے ایم خان نے کی، جبکہ مہمان کے طور پر معین شاداب شریک ہوئے۔ گفتگو میں فراق کے سول سروسز میں انتخاب، عدم تعاون کی تحریک کے دوران استعفا اور جیل کے تجربے کو ان کی فکری تشکیل کا اہم موڑ قرار دیا گیا۔ معین شاداب نے کہا کہ اسی دور کے بعد فراق کی شاعری میں فکری زرخیزی اور داخلی گہرائی نمایاں ہوتی ہے۔

نشست میں فراق کے منتخب اشعار بھی پیش کیے گئے اور ان کی منظر کشی، زبان کی سادگی اور معنی کی تہہ داری پر روشنی ڈالی گئی۔ معین شاداب نے کہا کہ فراق نے غزل کو محض رومانوی اظہار تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے تہذیبی شعور اور انسانی تجربے کی وسعت عطا کی۔ پروگرام کے اختتام پر ناظرین کو مکمل نشست قومی آواز کے یوٹیوب چینل پر دیکھنے کی دعوت دی گئی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Previous Post

Next Post

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...