احمد آباد میں 42 کروڑ کا پل پانچ سال میں ناکارہ، اب انہدام پر مزید 3.9 کروڑ ہوں گے خرچ!

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 11, 2025358 Views


احمد آباد میں تعمیراتی بدانتظامی کی ایک حیران کن مثال سامنے آئی ہے، جہاں صرف پانچ سال پہلے 42 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہاٹکیشور پُل اب اتنا خستہ حال ہو چکا ہے کہ اب اسے گرانا پڑے گا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق، ہاٹکیشور پُل کو گرانے بھی حکومت کو 3.9 کروڑ روپے خرچ کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہاٹکیشور پل 2017 میں عوام کے لیے کھولا گیا تھا لیکن چار سال بعد ہی اس کی حالت اتنی خراب ہو گئی کہ مارچ-اپریل 2021 میں اس پر گڈھے پڑنے لگے اور اسے وقتی طور پر بند کرنا پڑا۔ اس کے بعد سے پل کو دو سے تین بار مرمت کی ضرورت پڑی لیکن مسئلہ جوں کا توں رہا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...