
واضح رہے کہ ایئر انڈیا کی معاشی حالت پہلے سے نازک تھی۔ بزنس انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ٹوفلر‘ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 سالوں میں کمپنی کو مجموعی طور پر 32210 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ گزشتہ سال ہی ایئرلائن نے 10000 کروڑ روپے کی نئی مالی امداد کی درخواست کی تھی۔ سنگاپور ایئرلائنس جس نے 2024 میں وستارا کے انضمام کے بعد ایئر انڈیا میں 25.1 فیصد حصہ داری حاصل کی تھی، اب خود ان نقصانات کا سامنا کر رہی ہے۔ ایئر انڈیا کی خراب کارکردگی کا اثر سنگاپور ایئرلائنس کی کمائی پر بھی نظر آ رہا ہے۔






