اتر پردیش کے باغپت واقع جمنا ندی میں گیس پائپ لائن اچانک پھٹنے سے 35 فیٹ اوپر اٹھ گیا پانی، افرا تفری کا ماحول

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 16, 2025374 Views


حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کثیر پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ ساتھ ہی ایمبولنس بھی جائے حادثہ پر تعینات کی گئی تاکہ کسی بھی ایمرجنسی حالت میں فوراً راحت دی جا سکے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

اتر پردیش کے باغپت ضلع میں ہفتہ کے روز ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمنا ندی کے پاس سے گزر رہی گیس پائپ لائن اچانک زوردار آواز کے ساتھ پھٹ گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر تیز تھا کہ ندی کا پانی تقریباً 30 سے 35 فیٹ اوپر تک اٹھنے لگا۔ دھماکے کی آواز سن کر لوگ ندی کی طرف دوڑے تو دیکھا کہ وہاں فوارے اٹھ رہے ہیں۔ یہ نظارہ دیکھ کر آس پاس کے گاؤں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

واقعہ باغپت کے کاٹھا اور مویکلا گاؤں کے پاس پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) کی یہ گیس پائپ لائن دادری، نوئیڈا سے ہوتے ہوئے ہریانہ کے پانی پت تک بچھی ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پائپ لائن کسی بھاری پتھر یا تیز دباؤ کی وجہ سے پھٹی ہوگی۔ حادثہ کی جانکاری ملتے ہی مقامی لوگ بڑی تعداد میں وہاں جمع ہو گئے اور کچھ دیر تک حالات کشیدہ بنا رہا۔

گیس پائپ لائن پھٹنے کی خبر سن کر پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی کثیر پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ انھوں نے ایمبولنس کا انتظام بھی کیا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی حالت میں فوراً راحت دی جا سکے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لوگوں کو الرٹ کیا اور فوراً کمپنی کے اعلیٰ افسران کو جانکاری دی۔ اس کے بعد پائپ لائن کو بند کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔

راحت کی بات یہ رہی کہ وقت رہتے گیس کی سپلائی بند ہو گئی۔ اس سے کسی بڑے حادثہ یا ہلاکت کا اندیشہ ختم ہو گیا۔ فی الحال ماہرین کی ٹیم پائپ لائن کی مرمت اور تکنیکی جانچ میں مصروف ہے۔ ایس ڈی ایم سبھاش سنگھ نے بتایا کہ صبح پانی پت-دادری پائپ لائن اچانک پھٹ گئی۔ انھوں نے اس حادثہ میں کسی طرح کے نقصان سے انکار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...