اتر پردیش میں 22 فروری کو خصوصی گہری نظر ثانی مہم، بوتھوں پر دعوے اور اعتراضات وصول کیے جائیں گے

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 20, 2026358 Views


لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی حلقوں کی انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظر ثانی پروگرام 2026 کے تحت 22 فروری کو ریاست بھر میں خصوصی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دن تمام متعلقہ بوتھوں پر ووٹروں سے دعوے اور اعتراضات وصول کیے جائیں گے تاکہ انتخابی فہرست کو زیادہ درست، شفاف اور تازہ بنایا جا سکے۔

اس سلسلے میں ریاست کے چیف الیکشن افسر نو دیپ رِنوا نے تمام ضلع الیکشن افسروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری 2026 کو اہلیت کی تاریخ مانتے ہوئے جاری نظر ثانی مہم کے دوران موصول ہونے والے دعووں اور اعتراضات کو منظم طریقے سے نمٹانے اور نوٹس مرحلے میں پیش رفت یقینی بنانے کے لیے یہ خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...