
نوئیڈا اور غازی آباد میں سردی کے ساتھ ہی آلودگی کے اثرات صاف نظر آ رہے ہیں۔ کئی مقامات پر تو پورے دن دھند کی پتلی تہہ فضا پر چھائی رہتی ہے۔ اس صورتحال میں چھوٹے بچے، بوڑھے اور سانس کے مسائل میں مبتلا افراد کو سب سے زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔
نوئیڈا کی بات کریں تو یہاں زیادی سے زیادہ اے کیو آئی 333 تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گریٹر نوئیڈا میں اے کیو آئی 305 درج کیا گیا، جو انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔ وہیں غازی آباد میں بھی زیادہ سے زیادہ اے کیو آئی 298 درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ میرٹھ میں اے کیو آئی کی سطح 297، بلند شہر میں 260، باغپت میں 260 اور ہاپوڑ میں اے کیو آئی کی سطح 236 تک درج کی گئی جو خراب زمرے میں آتی ہے۔






