
ضلع اسپتال ایودھیا کے سی ایم ایس راجیش کمار سنگھ کے مطابق مریض کو کسی نے گیٹ پر چھوڑ دیا تھا۔ اسے 5 نومبر کو بھرتی کیا گیا تھا حالانکہ مریض کے اہل خانہ اور میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کے بیانات سے ضلع اسپتال کے دعوؤں میں تضاد نظر آتا ہے۔ اس معاملے کو لے کر اپوزیشن نے بھی حکومت اور نظام پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے رائے نے سوشل میڈیا پر اس واقعہ پر غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح سماج وادی پارٹی نے بھی دلدوز واقعہ پر افسوس ظاہر کیا ہے۔






