
اس صورتحال میں اس معاملے کو لے کر مظاہرین غصے سے بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او بی سی کمیشن اور لکھنؤ ہائی کورٹ کا فیصلہ ان کے حق میں ہے۔ اس معاملے پر قومی پسماندہ طبقات کمیشن کی رپورٹ، وزیراعلیٰ کی طرف سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ اور لکھنؤ ہائی کورٹ کی ڈبل بنچ کا فیصلہ سبھی ہمارے حق میں ہیں لیکن ہمارے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے کیونکہ ہم پسماندہ اور دلت طبقے سے آتے ہیں۔ ایک اور احتجاجی نے کہا کہ وہ پچھلے 6 سالوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ حکومت سے مطالبات کرتے ہیں لیکن ان کے مطالبات نہیں سن رہے ہیں۔ تمام امیدوار سماعت نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف میں ہیں۔




