اب کی بار زیلنسکی نے سیاہ بلیزر پہن کر ٹرمپ سے ملاقات کی

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 19, 2025378 Views


رواں سال فروری میں وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران زیلنسکی کے لباس پر تنازع کھڑا ہوا تھا جسے بعد میں امریکی حکام نے سفارتی غلطی قرار دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پیر کو سیاہ رنگ کا بلیزر پہن کر روس کے ساتھ جنگ پر امن مذاکرات کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ہائی پروفائل میٹنگ میں شرکت کے لیے پہنچے۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے پوچھا تھا کہ کیا یوکرین کے صدر پیر کو اوول آفس میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران سوٹ پہننے کا سوچ رہے ہیں؟

رواں سال فروری میں وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران زیلنسکی کے لباس پر تنازع کھڑا ہوا تھا جسے بعد میں امریکی حکام نے سفارتی غلطی قرار دیا تھا۔ پھر وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایک رپورٹر نے زیلنسکی سے پوچھا، ‘آپ سوٹ کیوں نہیں پہنتے؟ آپ اپنے ملک میں اعلیٰ ترین عہدے پر ہیں، اور پھر بھی آپ سوٹ پہننے سے انکاری ہیں۔ کیا آپ کے پاس سوٹ ہے؟ بہت سے امریکی اس حقیقت سے پریشان ہیں کہ آپ صدارت کے وقار کا احترام نہیں کرتے۔’

ان کے لباس کے تنازع پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے طنز کیا تھا کہ جنگ ختم ہونے پر وہ سوٹ پہنیں گے۔ فروری میں ملاقات کے دوران، زیلنسکی اپنے دستخط شدہ فوجی انداز کے لباس میں وائٹ ہاؤس آئے۔ لیکن مبینہ طور پر انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ناراض کردیا۔ اس ملاقات میں ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان گفتگو نے اس وقت غیر متوقع موڑ لیا جب روس یوکرین جنگ کے معاملے پر دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔

ٹرمپ نے زیلنسکی پر الزام عائد کیا کہ وہ یوکرین کی مدد کے لیے امریکہ کے احسان کو تسلیم نہیں کر رہا۔ یہاں تک کہ انہوں نے زیلنسکی کو بتایا کہ یہ امریکہ کی وجہ سے ہی کہ یوکرین کے صدر محفوظ اور صحت مند ہیں۔ ٹرمپ نے زیلنسکی پر تیسری عالمی جنگ کی راہ ہموار کرنے کا الزام لگایا۔ ٹرمپ نے کہا تھا، ‘صدر زیلنسکی، آپ لاکھوں جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ آپ کا ملک خطرے میں ہے لیکن آپ سمجھ نہیں رہے۔ آپ کو بالآخر روس کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔’

اس کے جواب میں زیلنسکی نے کہا تھا، ‘ہمیں جنگ بندی کی ضرورت نہیں ہے۔ پوتن  اس سے قبل 25 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔’ ٹرمپ نے زیلنسکی پر اوول آفس میں امریکہ کی بے عزتی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یوکرین کے صدر اب دوبارہ وائٹ ہاؤس تبھی آسکتے ہیں جب وہ امن کے لیے تیار ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...