راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن پر اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ “ایک شخص، ایک ووٹ” کا اصول آئین کی بنیاد ہے، لیکن کمیشن اس کو نافذ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئین کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور اس مشن کو جاری رکھے گی۔
دو دن قبل، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور انڈیا بلاک کے دیگر ارکان پارلیمنٹ کو بھی دہلی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا تھا، جب وہ بہار میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک مارچ کر رہے تھے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ جدوجہد عوام کے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے جاری رہے گی۔